اچھا ہوا بیٹے کی فلم ناکام ہوئی اُسے اب سبق ملے گا، عامر خان

ویب ڈیسک
|
25 Mar 2025
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی تھیٹرک فلم 'لوویاپا' کی باکس آفس ناکامی کو بیٹے کیلیے اہم سبق قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 60 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ رومانوی کامیڈی فلم، جس میں جنید نے خوشی کپور کے ساتھ اداکاری کی، یہ فلم بھارت میں صرف 6.85 کروڑ روپے ہی کما سکی۔
تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ "یہ ناکامی درحقیقت اچھی بات ہے"۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ"ابتدائی ناکامیاں کسی بھی آرٹسٹ کی ترقی کا لازمی حصہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنید نے 'لوویاپا' اور 'مہاراج' دونوں میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔ وہ اپنے کرداروں میں مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے، جو ایک اداکار کا سب سے بڑا گن ہے"۔
تاہم عامر خان نے جنید کی کچھ کمزوریوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ بیٹے میں وہ صلاحیت نہیں کہ وہ ڈانس کرسکے، وہ میڈیا کا سامنا نہیں کرسکتا جبکہ سماجی میل جول میں اُسے مشکلات ہوتی ہیں‘۔
عامر خان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ سب تجربات جنید کو مزید بہتر اداکار بنائیں گے۔ میں اس کی لگن اور صلاحیتوں پر پورا بھروسہ رکھتا ہوں"۔
یاد رہے کہ 'لوویاپا' سے قبل جنید خان کو نیٹ فلکس کی متنازعہ فلم 'مہاراج' میں بھی دیکھا جا چکا ہے، جس نے انہیں کافی پہچان دلائی تھی۔
فلمی صنعت کے مبصرین کا خیال ہے کہ جنید کا اداکاری کا سفر ابھی شروع ہوا ہے اور مستقبل میں ان سے بہتر پرفارمنس کی توقع کی جا سکتی ہے۔
Comments
0 comment