چاہت فتح علی کا انڈہ حملے پر عدالت جانے کا اعلان

چاہت فتح علی کا انڈہ حملے پر عدالت جانے کا اعلان

حملے میں کون ملوث ہے؟ بتادیا
چاہت فتح علی کا انڈہ حملے پر عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Sep 2025

پاکستانی کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ نے ان پر حملے کی ویڈیو پہلے چھپائی اور بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

واقعہ 19 جون کو بلیک برن کے ریسٹورنٹ پراٹھا اسٹاپ کے باہر پیش آیا، جہاں چاہت فتح علی نے شو کیا تھا۔

 پروگرام کے بعد وہ باہر نکلے تو سکیورٹی اہلکاروں نے ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کی درخواست کی۔ اسی دوران دو نقاب پوش افراد نے ان پر انڈے برسائے اور سر پر حملہ کیا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ پر الزام

چاہت فتح علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کے فوراً بعد ریسٹورنٹ مالکان ایـرم اور فیض سے ویڈیو ثبوت مانگا لیکن انہیں بتایا گیا کہ سی سی ٹی وی یا عملے کے پاس کوئی ریکارڈنگ موجود نہیں۔

 تاہم حال ہی میں ریسٹورنٹ کی انسٹاگرام پوسٹ میں وہی ویڈیو جاری کی گئی جس میں حملہ دکھایا گیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے جھوٹ بولا، اب عدالت جاؤں گا اور ان کا بزنس بند کراؤں گا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!