چوہدری اسلم شہید کی اہلیہ کا بھارتی فلم کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان

چوہدری اسلم شہید کی اہلیہ کا بھارتی فلم کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارت نے فلم کے ذریعے پروپیگنڈا کیا ہے، نورین اسلم
چوہدری اسلم شہید کی اہلیہ کا بھارتی فلم کیخلاف عدالتی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2025

کراچی کے بہادر شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی اہلیہ نے لیاری پر بنائی گئی بھارتی فلم دھرندر کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں نورین اسلم نے کہا کہ لیاری گینگ وار سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی فلم دراصل پاکستان کے خلاف ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے معرکہ حق میں بدترین ناکامی کے بعد اب فلموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، جو پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔

نورین اسلم نے شکوہ کیا کہ فلم میں چوہدری اسلم کی لازوال قربانیوں اور عوامی محبت کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ فلم میں رحمان ڈکیت جیسے جرائم پیشہ عناصر کو نمایاں کرکے کس مقصد کو پورا کیا جا رہا ہے؟ ان کے بقول یہ فلم پاکستان مخالف عناصر کی حوصلہ افزائی کے لیے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں ان کے شوہر کے کردار کو جان بوجھ کر منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جسے وہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گی۔

نورین اسلم نے اعلان کیا کہ عالمی قوانین کے تحت فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر کے خلاف باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!