سی آئی ڈی کے معروف اداکار چل بسے

سی آئی ڈی کے معروف اداکار چل بسے

ساتھی اداکار نے 57 سالہ اداکار کی موت کی تصدیق کردی
سی آئی ڈی کے معروف اداکار چل بسے

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

بھارت کے  مشہور ڈرامہ سیریل کے معروف اداکار دنیس فیڈنس مختصر علالت کے بعد دار فانی سے چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق 1998ء سے نشر ہونے والے ڈرامے سی آئی ڈی کے معروف اداکار کی موت کی تصدیق اُن کے ساتھی دیانند شیٹھی نے کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیس فیڈںس کو تین دسمبر کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور کچھ گھنٹے کے بعد اُن کی طبیعت بہت زیادہ بگڑی اور پھر انہیں وینٹی لیٹر پر منقتل کیا گیا۔

اہل خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 57 سالہ اداکار کو جگر کا مرض بھی لاحق تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!