10 hours ago
اداکار عامر خان پر سگے خون کا ناجائز تعلقات اور بچہ پیدا کرنے کا الزام

ویب ڈیسک
|
21 Aug 2025
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے خونی رشتے نے ناجائز تعلقات اور بچہ پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان جاری تنازعہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصل خان نے اپنے بھائی اور خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں عامر خان پر ناجائز تعلقات اور ایک بچہ پیدا کرنے کا دعویٰ بھی شامل ہے۔
فیصل خان نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے خاندان نے انہیں ذہنی مریض ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں زبردستی نفسیاتی دوائیں دی گئیں اور ایک سال تک گھر میں قید رکھا گیا۔
فیصل خان نے براہِ راست عامر خان پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی ایک غیر ملکی صحافی جیسیکا ہائنس کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور ان سے ایک بچہ بھی ہے۔
انہوں نے اپنے خاندان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ نہ تو والدین کی جائیداد میں کوئی حصہ لیں گے اور نہ ہی مستقبل میں عامر خان سے کوئی مالی مدد قبول کریں گے۔
فیصل خان کے الزامات کے جواب میں، عامر خان اور ان کے خاندان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں الزامات کو "بے بنیاد، گمراہ کن اور تکلیف دہ" قرار دیا گیا ہے۔
خاندان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصل کی دیکھ بھال ہمیشہ ڈاکٹروں کے مشورے سے کی، لیکن اس معاملے کو کبھی بھی عوامی نہیں بنایا۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ یہ ایک خاندانی معاملہ ہے اور اسے سنسنی خیز انداز میں پیش نہ کیا جائے۔
Comments
0 comment