7 hours ago
اداکار بلال قریشی کا حکومت سے میت کے کھانے پر پابندی کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
28 Oct 2025
معروف اداکار بلال قریشی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنازوں اور سوئم کی تقریبات میں کھانے کے اہتمام پر پابندی عائد کی جائے، کیونکہ یہ رواج غمزدہ خاندانوں پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔
بلال قریشی نے یہ اپیل اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کرتے ہوئے کہا کہ جنازوں میں پرتعیش کھانوں کا بڑھتا ہوا رجحان ایک غلط سماجی روایت بن چکا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ“میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ جنازوں میں کھانے پر پابندی لگائے۔ خاندان پہلے ہی تابوت، تدفین اور انتظامات کے اخراجات سے پریشان ہوتے ہیں۔ خدارا موت کو آسان بنائیں، زندگی ویسے ہی بہت مشکل اور مہنگی ہو چکی ہے‘‘۔”
بلال قریشی نے مزید کہا کہ سماجی دباؤ کے باعث اکثر کم آمدنی والے خاندان بھی جنازوں کے بعد کھانا کروانے پر مجبور ہو جاتے ہیں تاکہ انہیں معاشرتی تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اداکار کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ کئی صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موت کے موقع پر سادگی اختیار کرنے اور غیر ضروری رسومات کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کا اہتمام ایک روایتی اور ثقافتی عمل ہے، جسے حکومتی مداخلت سے نہیں روکا جا سکتا۔
Comments
0 comment