اداکار احسن محسن کا گمشدہ فون غریب ایماندار نے واپس کردیا
ویب ڈیسک
|
13 Sep 2024
پاکستان کے نامور اداکار احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک غریب آدمی کی مہربانی اور ایمانداری کی کہانی شیئر کی۔
احسن محسن نے بتایا کہ اُن کا موبائل فون کھو گیا تھا جسے ایک غریب آدمی نے تلاش کر کے اُن کو واپسی دیا۔
اداکار اس شخص کی ایمانداری سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے اسے انعام دیا اور سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کی۔
احسن محسن نے لکھا کہا ’’میں نے اپنا موبائل فون آج سڑک پر کہیں گرا دیا تھا اور ایک شخص نے مجھ سے رابطہ کرنے کے بعد چند گھنٹوں کے بعد اسے واپس کر دیا - وہ ایک غریب آدمی تھا - میں نے اسے انعام دیا۔‘‘
اداکار نے لکھا کہ "میں چاہتا ہوں کہ آپ سب جان لیں کہ اچھے لوگ اب بھی موجود ہیں!‘‘۔
اداکار نے ایماندار آدمی کو دعا دی کہ اللہ تعالی اُسے وہ تمام خوشیاں نصیب فرمائے جس کی وہ خواہش رکھتا ہے۔
Comments
0 comment