اداکارہ کی بیٹی نے حوصلہ افزائی کر کے ماں کی دوسری شادی کروائی

اداکارہ کی بیٹی نے حوصلہ افزائی کر کے ماں کی دوسری شادی کروائی

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کی پہلی شادی 19 برس کی عمر میں ہوئی جو صرف 6 سال تک چلی تھی
اداکارہ کی بیٹی نے حوصلہ افزائی کر کے ماں کی دوسری شادی کروائی

عمیر دبیر

|

4 Jan 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری شادی کیلیے اُن کی بیٹی نے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

اداکارہ دانیہ انور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ، دوسری شادی کے بارے میں سوالات کے کھل کر جوابات دیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی اور 6 سال تک جاری ہے، شوہر کے نشے کی عادت سے ازدواجی تعلقات خراب ہوئے اور پھر تشدد و تضحیک معمول بن گئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دانیہ نے کہا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جلد ہی اُن کی زندگی میں ایک بہترین شخص آیا جس کے ساتھ اُن کے 2 سال تعلق تعلقات رہے۔

اداکارہ کے مطابق بیٹی نے حوصلہ افزائی کی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔ اُن کے مطابق دوسری شادی اپنی خوشی نہیں بلکہ بچوں کیلیے کی تاہم قدرت نے انہیں خوشیاں بھی عطا کردیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی عمر اب 37 سال ہے، اور وہ اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی ساس اور سسر بھی بہت اچھے ہیں جو انکی بہت رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!