اداکارہ امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم قرار دے دیا
Webdesk
|
26 Sep 2024
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ امر خان نے پاکستانیوں کو جاہل قوم قرار دے دیا۔
امر خان نے حال ہی میں ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ایک جاہل قوم ہیں اسی وجہ سے دوسرے اداکاروں پر تبصرے کرتے ہیں۔
ایک سوال انڈسٹری کی کون سی ایسی شخصیات ہے جو اتنی زیادہ شہرت کی حقدار نہیں کا جواب دیتے ہوئے امر خان نے کہا کہ ایسے سوالات پوچھنا تو نہیں چاہیں کیونکہ ٹی وی پر کئی اوور ریٹڈ پروگرام چل رہے ہیں جن پر دوسرے سے متعلق تبصرے دکھائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں ایک اداکار اپنے انڈسٹری کے ساتھی پر تبصرہ کرے، یہ بس پاکستانی انڈسٹری میں ہوتا ہے کیونکہ ہم تو جاہل قوم ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔
Comments
0 comment