اداکارہ نیلم منیر کی شادی کا سستا ترین جوڑا ، قیمت آپ کو حیران کردے گی
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2025
حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے پولیس افسر کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے رخصتی پر معمولی رقم کا لباس پہن کر سب کو حیران کردیا۔
ایکسپریس نیوز پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق نیلم منیر نے اپنی شادی میں سفید رنگ کا غرارہ، شرٹ اور دوپٹہ زیب تن کیا۔
اداکارہ کے مطابق اُن کا عروسی لباس مشہور برانڈ باروکیو کا تیار کردہ تھا جس کو سفید شیفون کے کپڑے پر تیار کیا گیا جبکہ اس پر دیدہ زیب ایمبدرائیڈی بھی دی۔
برانڈ کے مطابق نیلم منیر نے شادی میں جو جوڑا پہنا اُس کی مکمل تیاری کے ساتھ قیمت 49 ہزار 900 جبکہ بغیر سلے کی قیمت 29 ہزار 900 روپے ہے۔
نیلم منیر نے جیولری، میک اپ اور فوٹو گرافی سے متعلق تفصیلات بھی شیئر کیں جنہیں مداح جان کر حیران رہ گئے۔
ایک پرستار نے جوڑے کی قیمت پر نیلم منیر کو سراہا اور کہا کہ ’یہ سستا ترین جوڑا ہے کیونکہ آج کل عام دلہن کے کپڑے ہی لاکھ سے اوپر کے آتے ہیں‘۔
Comments
0 comment