اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع

صرحا اصغر نے یہ خوشخبری خود سنائی ہے
اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

معروف اداکارہ صرحا اصغر نے دوسری اولاد کی آمد سے متعلق خوشخبری سنادی۔

انہوں نےخوشی سے اپنے زچگی کا فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں دل کو چھونے والے اور تخلیقی انداز میں اپنے دوسرے حمل کا اشارہ دیا۔

 اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کو خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے شیئر کی۔

"ارے سب! یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا ورژن ہے! ہم آپ لوگوں کے ساتھ اس کا اشتراک کرتے ہوئے بہت پرجوش اور خوش ہیں!''۔

 صرحا اور ان کے شوہر عمر لالہ مرتضیٰ نے فوٹو شوٹ کے دوران سفید اور کالے رنگ کے چوڑی دار پاجامہ زیب تن کیے تھے۔

 صرحا نے ایک ٹی شرٹ پہنی جس پر "ماما" لکھا ہوا تھا، جو ایک ماں کے طور پر اپنے کردار کو دوبارہ پیش کرتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!