فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے مداحوں کیلیے بڑی خوش خبری

فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے مداحوں کیلیے بڑی خوش خبری

فہد مصطفی نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اعلان کردیا
فہد مصطفی اور ہانیہ عامر کے مداحوں کیلیے بڑی خوش خبری

ویب ڈیسک

|

20 Nov 2024

پاکستانی اداکار میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے کبھی میں کبھی تم کی کامیابی کے بعد ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے نیا ڈرامہ بنانے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ کبھی میں کبھی تم میں مصطفیٰ اور شرجینا کی جوڑی کو لوگوں نے پسند کیا بلکہ اس کی شہرت سرحد پار تک گئی تھی۔

فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ایک موقع پر انہیں احساس ہوگیا تھا کہ ہانیہ بہت بڑی اداکارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا وہ سین جب ہانیہ کو اپنے حمل کا اعلان کرنا تھا اُس نے اس انداز سے کیا کہ سب حیران رہ گئے یہ صلاحیت بہت کم لوگوں میں ہوتی ہے کہ وہ بناوٹ کے بغیر اس طرح کا جملہ بولیں جس میں خوشی بھی شامل ہو۔

 فہد مصطفیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہانیہ کے ساتھ ایک اور نیا پراجیکٹ کریں گے تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!