فلسطین اور پاکستان کے موازنے پر اشنا شاہ پھٹ پڑیں

فلسطین اور پاکستان کے موازنے پر اشنا شاہ پھٹ پڑیں

ادکارہ نے ایک صارف جو جواب دیتے ہوئے کھری کھری سنادی
فلسطین اور پاکستان کے موازنے پر اشنا شاہ پھٹ پڑیں

Webdesk

|

18 Dec 2023

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے فلسطین میں ہونے والے مظالم سے پاکستان کا مؤازنہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی۔

اشنا شاہ سماجی رابطے کی سائٹ پر اسرائیلی درندگی اور بربریت کے خلاف ، فلسطینیوں کی حمایت میں مسلسل آواز اٹھا رہی ہیں جس پر انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے اس سلسلے کو ترک نہیں کیا۔

ایک پاکستانی صارف زوہیب نے اشنا شاہ کے فلسطین سے متعلق ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے سوال کیا کہ کہا کہ ’ آپ فلسطین کے بجائے پاکستان میں جاری مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھا رہیں، یہاں چھ ماہ سے لڑکیاں جیل میں قید ہیں‘۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے زوہیب نامی صارف کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا فلسطین و پاکستان کی صورت حال کے موازنے پر اُسے آڑے ہاتھوں لیا۔

ایسے میں اُشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ ’’پوری قوم کو بہت خارش ہورہی ہے کہ میں فلسطین کے حق میں کیوں بول رہی ہے، بھائیوں اور بہنوں مجھے معاف کردو اور ذرا یہاں سے دفع ہوجاوْ‘‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!