فواد خان کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو، انڈیا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

فواد خان کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو، انڈیا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

فواد خان نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے حالات جلد بہتر ہوں گے
فواد خان کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو، انڈیا کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ویب ڈیسک

|

19 Jul 2024

معروف اداکار فواد خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جلد بہتر ہوں گے  جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سارے باصلاحیت پاکستان بھارت کی شوبز انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

ہمسفر اسٹار نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اپنی آنے والی ویب سیریز برزخ اور بالی ووڈ میں اپنے دوبارہ انٹری کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ فواد خان کی نئی فلم برزخ 19 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور یوٹیوب چینل پر لانچ ہوگی۔

اس فلم کی ہدایت کاری اور تحریر عاصم عباسی نے کی ہے، اس میں صنم سعید کے ساتھ فواد خان بھی ہیں۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے فواد کی ہندی سلور اسکرین پر واپسی کی افواہوں کے بارے میں پوچھا۔

جس پر اُن کا جواب تھا کہ "وقت اور حالات بتائیں گا کہ کیا ہوگا اور کیا نہیں ہوگا، مجھے یقین ہے کہ جب صحیح وقت آتا ہے، چیزیں قدرتی طور پر ہوتی ہیں۔ جو بھی حتمی ہو گا، میں اسے سب کے ساتھ شیئر کروں گا۔ میں اپنے مداحوں سے کچھ نہیں چھپاؤں گا‘‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’پاکستان میں بہت سے باصلاحیت اداکار ہیں جو بھارت میں کام کرنا چاہتے ہیں، مجھے امید ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹریز کے درمیان مزید تعاون ہوگا۔"

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ زندگی گلزار ہے اداکار ایک نئی بالی ووڈ فلم میں وانی کپور کے ساتھ کام کریں گے جس کی شوٹنگ جلد ہی لندن میں شروع ہوگی۔ بعد ازاں بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فواد آنے والی کامیڈی ہارر فلم بھول بھولیا 3 میں مختصر کردار کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

تاہم، اداکار ہندوستانی سنیما میں دوبارہ شامل ہونے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں خاموش رہے۔ فواد نے 2014 میں سونم کپور کے مدمقابل خوبصورتت سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل میں اداکاری کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!