فیروز خان کی دوسری اہلیہ کون اور کس پیشے سے تعلق رکھتی ہیں؟

فیروز خان کی دوسری اہلیہ کون اور کس پیشے سے تعلق رکھتی ہیں؟

ساری تفصیلات اداکار نے بتا دیں
فیروز خان کی دوسری اہلیہ کون اور کس پیشے سے تعلق رکھتی ہیں؟

Webdesk

|

22 Jun 2024

پاکستانی اداکار فیروز خان نے یکم جون کو ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا  تھا۔

انہوں نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر دلہن کی تصویر شیئر کر کے کیا اور لکھا کہ ’خوبصورت میری زندگی میں خوش آمدید‘۔ 

اس اعلان کے بعد مداح فیروز کی نئی بیوی کا نام اور اُن کے بارے میں جاننے لیے بے چین تھے۔

چند سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے کا کہنا تھا کہ دلہن کا نام دعا ہے تاہم لیکن اداکار کی جانب سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔ اب فیروز خان نے اپنی دلہنیا کے حوالے سے اُن کا نام اور پیشے کے حوالے سے بتایا ہے۔

ایک روز قبل فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو جمعے کی مبارک باد دی اور لکھا کہ "ایک اور صرف؛ آپ سب کو اپنے پیاروں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے جمعہ مبارک ہو"۔

تصویر کے ہیش ٹیگ نے نیٹیزنز کی توجہ حاصل کی کیونکہ اس میں فیروز کی اہلیہ کا نام درج تھا۔ ہیش ٹیگ کے مطابق فیروز کی دوسری بیوی کا نام ڈاکٹر زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے مشہور ماہر نفسیات ہیں۔

فیروز کی اس سے قبل علیزے سلطان سے شادی ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

ستمبر 2022 میں علیزے نے فیروز سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی جس میں جسمانی تشدد اور زہریلے الزامات لگائے گئے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!