گھر پر گاڑیاں ہونے کے باوجود سیف علی خان کو رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیا؟

گھر پر گاڑیاں ہونے کے باوجود سیف علی خان کو رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیا؟

سیف علی خان کو رکشے میں بیٹے نے اسپتال پہنچایا
گھر پر گاڑیاں ہونے کے باوجود سیف علی خان کو رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیا؟

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

اداکار سیف علی خان کو حملے کے بعد بیٹے ابراہیم نے والد کو آٹو رکشہ میں اسپتال پہنچایا

بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان کو ان کے گھر میں چاقو کے متعدد وار لگنے کے بعد ان کا بڑا بیٹا ابراہیم علی خان نے فوری طور پر آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال پہنچایا۔

گزشتہ رات ایک نامعلوم شخص نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ان پر چاقو سے 6 مرتبہ وار کیے جن میں سے ایک وار ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ اس حملے میں سیف علی خان شدید زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد سیف علی خان کا بڑا بیٹا ابراہیم علی خان نے فوری طور پر اپنی گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ایک آٹو رکشہ کا انتظام کیا اور اپنے زخمی والد کو گھر سے تقریباً 2 کلومیٹر دور واقع لیلاوتی اسپتال پہنچایا۔

خوش قسمتی سے سیف علی خان کی سرجری کامیاب رہی ہے اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان اور گھر کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔

یہ واقعہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہلچل مچا رہا ہے اور سبھی سیف علی خان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!