گلوکارہ عابدہ پروین سے متعلق پھیلنے والی خبر افواہ قرار

گلوکارہ عابدہ پروین سے متعلق پھیلنے والی خبر افواہ قرار

سوشل میڈیا پر ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کردیا
گلوکارہ عابدہ پروین سے متعلق پھیلنے والی خبر افواہ قرار

ویب ڈیسک

|

27 Oct 2025

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اُن کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں عابدہ پروین کو وہیل چیئر پر بیٹھے اور اردگرد ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

تاہم اب گلوکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تصویر تین ماہ پرانی ہے اور اس وقت لی گئی تھی جب عابدہ پروین معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال گئی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عابدہ پروین الحمدللّٰہ بالکل خیریت سے ہیں اور کسی قسم کی طبی پریشانی میں مبتلا نہیں۔

عابدہ پروین کی صحت اب کیسی ہے؟

گلوکارہ کی ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر ہی اعتماد کریں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!