گوہر رشید کے نکاح کی ویڈیو وائرل

گوہر رشید کے نکاح کی ویڈیو وائرل

گوہر رشید کے نکاح کی مبینہ ویڈیو میں بلال لاشاری، حمزہ علی عباسی بھی موجود ہیں
گوہر رشید کے نکاح کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

پاکستانی اداکار مرزا گوہر رشید کے مبینہ نکاح کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ گوہر رشید پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کو اپنی دلہنیا بنانے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں جانب سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گوہر رشید کو نکاح خواں کے سامنے دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہدایتکار بلال لاشاری اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا افواہوں کے مطابق گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ 

علاوہ ازیں گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں تھیں، جن میں کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔

 ان ویڈیوز کے ساتھ اداکار نے ’میرے یار کی شادی‘ جیسے ہیش ٹیگز استعمال کیے جس کے بعد مداح پُرتجسس ہوگئے۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!