ہولی کے تہوار میں نشے میں دھت اداکار نے ساتھی اداکارہ کو ہراساں کر ڈالا

ہولی کے تہوار میں نشے میں دھت اداکار نے ساتھی اداکارہ کو ہراساں کر ڈالا

اداکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
ہولی کے تہوار میں نشے میں دھت اداکار نے ساتھی اداکارہ کو ہراساں کر ڈالا

ویب ڈیسک

|

17 Mar 2025

ممبئی میں ہولی کی تقریب کے دوران ایک 29 سالہ ٹی وی اداکارہ کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی اداکار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔ 

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار نے نشے کی حالت میں ان پر زبردستی رنگ لگایا اور انہیں ہراساں کیا۔

یہ واقعہ ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے میں منعقد ہولی پارٹی کے دوران پیش آیا۔ اداکارہ کے مطابق، ان کے ساتھی اداکار نشے کی حالت میں تقریب میں پہنچے اور ان پر زبردستی رنگ لگانے کی کوشش کی، حالانکہ انہوں نے واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ وہ چھپنے کے لیے چھت پر لگے پانی پوری کے سٹال کے پیچھے گئیں، لیکن ملزم وہاں بھی پہنچ گیا اور اس نے زبردستی ان کے گالوں پر رنگ لگایا۔ اس دوران ملزم نے نازیبا حرکتیں کیں اور ناگوار جملے بھی کہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو واقعے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے ملزم سے بازپرس کی، لیکن اس نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ اس کے بعد اداکارہ نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کرائی۔ 

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لیے تقریب کے دیگر مہمانوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔ ساتھ ہی، تقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!