جلد بتاؤں گا کس کی شادی ہے، گوہر رشید نے خاموشی توڑ دی

جلد بتاؤں گا کس کی شادی ہے، گوہر رشید نے خاموشی توڑ دی

گوہر رشید نے کراچی میں ایک انفلوئنسر کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا عندیہ دیا
جلد بتاؤں گا کس کی شادی ہے، گوہر رشید نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2025

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی شادی کے حوالے سے جاری افواہوں کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

ایک نجی برانڈ کے فیشن ایونٹ میں گوہر رشید چوہے کی کھال اور رنگت والے کپڑے پہن کر منظر عام پر آئے اور انکشاف کیا کہ اُن کے گھر میں بھی چوہے ہیں۔

گوہر رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہت جلد ہم بتائیں گے کس یار کی شادی ہے، انہوں نے یہ واضح کیا کہ یہ کوئی ڈرامے کا شوٹ نہیں بلکہ حقیقت میں شادی ہورہی ہے مگر کسی یار کی ہے۔

گوہر رشید کے بیان سے یہ تاثر ملا ہے کہ شادی اُن کی نہیں بلکہ اُن کے حلقے میں موجود کسی اور کی ہورہی ہے، جس میں نہ صرف وہ بلکہ بلال لاشاری، حمزہ علی عباسی اور کبری خان بھی شرکت کررہی ہیں۔

کبریٰ خان بھی اس سے قبل شادی کی تیاریوں کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرچکیں جس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ میرے یار کی شادی ہے استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے حوالے سے افواہیں ان دنوں زوروں پر ہیں جبکہ اداکار کے تو نکاح نامے پر دستخط کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!