جانی لیور کا پاکستانی اداکار کیلیے خصوصی پیغام، صلاحتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے

جانی لیور کا پاکستانی اداکار کیلیے خصوصی پیغام، صلاحتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے

بھارتی کامیڈین نے پاکستانی اداکار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے کام کی تعریف بھی کی
جانی لیور کا پاکستانی اداکار کیلیے خصوصی پیغام، صلاحتیں دیکھ کر دنگ رہ گئے

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

بالی ووڈ اداکار جانی لیور نے عمران اشرف کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ 

عمران اشرف نے جانی لیور کا ویڈیو پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور اسے اپنے کیلیے کیریئر کا سب سے بڑا ایوارڈ قرار دیتے ہوئے معیاری کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

'مذاق رات' کی منفرد انداز سے عمران اشرف کی میزبانی دیکھ کر جانی لیور حیران ہوئے اور انہوں نے عمران اشرف کیلیے ویڈیو جاری کی۔ بھارتی کامیڈین نے میزبان اور پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوسٹ بننا ایک مشکل کام ہے، مگر جیسے عمران اشرف نے ڈراموں میں کمال کیا ویسے ہی اینکرنگ میں بھی کمال کررہا ہے۔

 ویڈیو میں جانی لیور 'مذاق رات' کی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ 'چاہے وہ البیلا ہو یا سخاوت، ان میں مزاح کا زبردست احساس ہے، جو مجھے حیران کر دیتا ہے۔'

جانی لیور نے عمران اشرف اور ان کے شو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکار طویل عرصے سے پاکستانی فنکاروں، جن میں عمر شریف، معین اختر، اور امان اللہ  کے بہت بڑے مداح رہے ہیں اور وہ متعدد بار پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ لیجنڈ جانی لیور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے انسان دوست کام اور قائدانہ خصوصیات کی تعریف کر چکے ہیں۔

کبھی خوشی کبھی غم کے اداکار نے یورپ کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستانی شائقین سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی تعریف کا اظہار کیا۔

لیور نے ویڈیو میں کہا، "عمران خان زندہ باد! عمران خان جیسے لوگ اس دنیا میں بہت کم ہیں۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!