جاوید شیخ اچھے دوست ،بہروز سبز واری سہیلے ہیں، بشریٰ انصاری

جاوید شیخ اچھے دوست ،بہروز سبز واری سہیلے ہیں، بشریٰ انصاری

حدیقہ کیانی کو حکومت کی جانب سے اعزاز ملنے پر کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں
جاوید شیخ اچھے دوست ،بہروز سبز واری سہیلے ہیں، بشریٰ انصاری

Webdesk

|

3 Jun 2026

لاہور: نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں آج بھی ایسے سینئرز موجود ہیںجو نئے آنے والوں کیلئے انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں، میں شوبز کی دنیا میں دہائیوں گزارنے کے باوجود ان جیسے لوگوں سے سیکھتی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں بشری انصاری نے کہا کہ جاوید شیخ میرے بہت اچھے دوست اور بہروز سبزواری میرے سہیلے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو دوسروں کی خوشیاں ہضم نہیں ہوتیں ، حدیقہ کیانی کو حکومت کی جانب سے اعزاز ملنے پر کچھ لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ، میں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ حدیقہ کیانی کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات کے بارے میں معلومات لیں شاید آپ کے پیٹ کے مروڑ دور ہو جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!