جویریہ سعود نے دوران حج پیش آنے والا روح پرور واقعہ بیان کردیا

جویریہ سعود نے دوران حج پیش آنے والا روح پرور واقعہ بیان کردیا

جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی نے سال 2022 میں فریض حج ادا کیا تھا
جویریہ سعود نے دوران حج پیش آنے والا روح پرور واقعہ بیان کردیا

Webdesk

|

11 Jun 2026

مکہ: پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنے حج کے سفر کے دوران پیش آنے والا ایک روحانی اور یادگار واقعہ بیان کر دیا۔

جویریہ سعود اور ان کے شوہر سعود قاسمی نے سال 2022 میں فریض حج ادا کیا تھا، حال ہی میں اپنے پروگرام کے دوران جویریہ سعود نے حج کے دنوں کی ایک خاص یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ دورانِ حج مجھے اچانک اپنے ہاتھوں سے عطر کی خوشبو محسوس ہونے لگی، حالانکہ میں نے کوئی عطر استعمال نہیں کیا تھا، اس پر میں نے ایک خاتون حاجی سے پوچھا کہ کیا یہ خوشبو حج پر اثر انداز ہو سکتی ہے؟

جویریہ کے مطابق خاتون نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اپنے ہاتھ دھو لوں، میں نے ہاتھ دھوئے، لیکن حیران کن طور پر خوشبو ختم نہ ہوئی، میرے ہاتھوں میں عطر کی مہک مسلسل 3 دن تک برقرار رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت میں نے اس واقعے کا زیادہ ذکر نہیں کیا، تاہم ہمارے حج گروپ کے کئی افراد کو اس بارے میں معلوم ہو گیا تھا۔

 پروگرام میں موجود ایک عالمِ دین نے بھی اس واقعے کو اللہ تعالی کی خصوصی برکت اور رحمت قرار دیا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ میں اس تجربے کو اپنی زندگی کے خوبصورت ترین روحانی لمحات میں شمار کرتی ہوں اور آج بھی اسے ایک معجزاتی کیفیت کے طور پر یاد کرتی ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!