کبری خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

کبری خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

انسٹاگرام پر انہوں نے تصاویر شیئر کیں
کبری خان اور گوہر رشید نے نکاح کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی شادی کی خوشیاں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

دونوں نے نکاح کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس موقع پر لی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو چھوتے ہوئے اور مسجد الحرام کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ ہیں، اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہی ہے۔"

یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور دونوں کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

مداح اس خوبصورت جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!