کالے جادو نے گھر تباہ کردیا، فیروز خان کی والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2024
فیروز خان کا شمار اس وقت پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ اسٹارز میں ہوتا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی تنازعات دیکھے ہیں لیکن ان کی شہرت اس سے متاثر نہیں ہوئی اور پوزیشن برقرار ہے۔
انہوں نے چند ہٹ ڈرامے دیئے ہیں اور وہ جلد ہی عائزہ خان کے ساتھ ہمراز میں اسکرین شیئر کریں گے۔
اداکار کی زندگی کا سب سے مشکل لمحہ اُن کی پہلی اہلیہ زینب سے علیحدگی تھی کیونکہ دونوں اپنے بچوں کے ساتھ خوشی خوشی زندگی بسر کررہے تھے۔
اب فیروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ کالے جادو نے اُن کے خاندان کو تباہ کردیا تھا۔ فیروز خان اور والد دونوں بیمار رہے جبکہ اُن کے بال بہت زیادہ گر گئے تھے۔
اداکار کی والدہ کے انکشاف کیا کہ کالے جادو کی وجہ سے گھر سے سکون اٹھا گیا تھا اور ہمارے آپس میں اختلافات شروع ہوجاتے ہیں جبکہ فیروز خان کا رویہ بھی بہت بدل کیا تھا۔
انہوں نے واضح تو نہیں کیا البتہ اشاروں میں اپنے بیٹے کی طلاق کی وجہ بھی اسی کالے جادو کو قرار دیا، ساتھ بتایا کہ اب اللہ کا شکر ہے کہ کالے جادو سے جان چھوڑ گئی اور ہم پر اللہ نے کرم کیا ہے۔
Comments
0 comment