کنزی ہاشمی کی بھارتی کامیڈین کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد

ویب ڈیسک
|
22 Mar 2025
بھارت کے نوجوان کامیڈین منور فاروقی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
کامیڈین نے عمرہ ادائیگی کے بعد احرام کی حالت میں خانہ کعبہ کے سامنے اپنی تصویر بناکر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
منور فاروقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مکہ دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے‘
اُن کے تصویر شیئر کرنے کے بعد چاہنے والوں نے رمضان المبارک میں عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔
ان مبارک بادوں کے سلسلے کے دوران پاکستانی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی بھی آئیں اور انہوں نے منور فاروقی کو عمرہ ادائیگی پر مبارک باد دی اور ماشاء اللہ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ کنزیٰ ہاشمی اور منور فاروقی نے رواں سال کے آغاز پر ایک پروجیکٹ کیلیے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ایک دوسرے سے دوستی ہوگئی ہے۔
دونوں نے ایک گانے کیلیے ویڈیو ریکارڈ کرائی جبکہ اُن کی مزاحیہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں منور فاروقی اداکارہ کا موبائل چھین کر لے گئے تھے۔
Comments
0 comment