کرسمس کی خوشی میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظر عام پر

کرسمس کی خوشی میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظر عام پر

رنبیر کپور اور عالیہ کی شادی 14 اپریل 2022 کو ہوئی
کرسمس کی خوشی میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا چہرہ پہلی بار منظر عام پر

ویب ڈیسک

|

25 Dec 2023

بالی ووڈ کی اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کرسمس کی خوشی میں پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ سب کو دکھا دیا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آج 25 دسمبر کو پہلی بار میڈیا کو اُن کی بیٹی راحہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی اجازت دی۔

اداکار والدین اپنی بیٹی راحہ کے ہمراہ ممبئی میں کرسمس برنچ (ناشتہ) کیا، اس موقع پر راحہ نے کرسمس کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر میں رنبیر کپور نے راحہ کو گود میں اُٹھایا ہوا تھا جبکہ عالیہ بھٹ بھی بیٹی کو پیار کرتی نظر آئیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 14 اپریل 2022 کو عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی اور گزشتہ سال 6 نومبر کو جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام راحہ رکھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!