اللہ اُن سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتے ہیں، اداکارہ حنا خان
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2024
کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے یوم عاشور کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے زیارتوں پر عراق جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حنا خان نے یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں مزار کے اندرونی حصے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یا حسین! اللہ کا شیر لکھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں، میرا دل چاہتا ہے میں ابھی نجف جاؤں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج واقعہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ ، جانثار ساتھیوں اور اہل خانہ کی وفاداری اور عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے مسلمان انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
Comments
0 comment