معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کرگئے

معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کرگئے

ذاکر حسین کو ایک ہفتے قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا
معروف طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2024

بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد ذاکر حسین انتقال کرگئے۔

استاد ذاکر حسین کی عمر 73 برس اور وہ گزشتہ چند روز سے امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں ایک ہفتے قبل دل میں تکلیف ہے باعث اسپتال لایا گیا جہاں اُن کی صحت تیزی سے بگڑتی رہی اور انہوں نے اتوار کے روز اسپتال میں اپنی آخری سانس لے کر دار فانی کو الوداع کیا۔

ذاکر حسین کا شمار پاکستان اور بھارت کے ماہر طبلہ نوازوں میں ہوتا تھا، پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے ذاکر حسین نے کئی سال تک انڈسٹری کیلیے خدمات انجام دیں اور اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!