مفتی قوی کا راکھی ساونت سے شادی کا اعلان

مفتی قوی کا راکھی ساونت سے شادی کا اعلان

مفتی عبدالقوی نے شادی کیلیے والدہ کی شرط بھی رکھ دی
مفتی قوی کا راکھی ساونت سے شادی کا اعلان

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2025

 

متنازع عالم دین مفتی عبدالقوی نے راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

متنازع مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونتسے شادی کی خواہش ظاہر کی اور انہیں "اہلِ کتاب" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہیں۔  

مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران راکھی ساونت کے بارے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے راکھی سے سوال کیا کہ"کیا وہ اس وقت کسی ہندو یا مسلمان شخص کے ساتھ نکاح میں ہیں۔

مفتی قوی نے کہا کہ معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک، پروفیسر حمیداللہ اور ڈاکٹر احمد دیدات کے مطابق ہندو مذہب کی کتابیں مقدس سمجھی جاتی ہیں لہٰذا راکھی ساونت کو بھی "اہلِ کتاب" تصور کیا جا سکتا ہے۔  

پروگرام کے میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ راکھی ساونت نے ماضی میں ایک پاکستانی عالم دین سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی اور حال ہی میں عمرہ بھی ادا کیا ہے۔

اس پر مفتی قوی نے کہا کہ میں راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہوں، لیکن اس کے لیے ایک شرط ہے، مجھے اپنی والدہ سے اجازت لینا ہوگی۔

مفتی عبدالقوی نے اپنی ایک گزشتہ شادی کا انکشاف بھی کیا، جس میں انہوں نے برصغیر کی تاریخ کی کئی اہم شخصیات کی قریبی دوست سے نکاح کیا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ مولانا ابوالکلام آزاد، قائداعظم محمد علی جناح، گاندھی جی اور پنڈت نہرو کی قریبی ساتھی تھیں۔ تاہم، ان کی شادی کا اختتام اہلیہ کے انتقال پر ہوا۔  

انہوں نے کہا، میں آج بھی اپنی مرحومہ بیوی کو عزت کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو رہتا ہوں۔

راکھی ساونت کی شادی کی خبروں میں نیا موڑ

دوسری جانب، بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے شادی کریں گی۔

راکھی کے مطابق، ان کی شادی اسلامی روایات کے مطابق انجام پائے گی۔  تاہم، بعد میں رپورٹس سامنے آئیں کہ دودی خان نے شادی سے انکار کر دیا۔ 

ایک تازہ بیان میں ڈوڈی خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یو ٹرن نہیں لیا اور نہ ہی راکھی سے بھاگا ہوں۔ میں راکھی سے بات کر چکا ہوں، اور جب ہم آمنے سامنے ملاقات کریں گے، تب سب کو آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میری بات کو شاید صحیح طریقے سے نہیں سمجھا گیا، میں ایک بار پھر واضح کر دوں کہ میں راکھی ساونت سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور وقت آنے پر سب کو اطلاع دے دوں گا۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر کافی بحث و مباحثے کا باعث بن گیا ہے، جہاں لوگ مفتی عبدالقوی کے حیران کن دعوے اور راکھی ساونت کی شادی کی پیچیدگیوں پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!