1 hour ago
ماہرہ خان نے تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا
Webdesk
|
5 Jun 2026
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میں زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔
ماہرہ خان نے دبئی میں منعقدہ ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران ایک خصوصی نشست کہانی سے کردار تک میں گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے کامیابی اور لوگوں کی محبت دونوں بہت پسند ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق کو بے حد اہم سمجھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتی، اسی لیے میری توجہ ہمیشہ اپنے کام پر رہتی ہے۔
Comments
0 comment