مجھے آپ پر فخر ہے، ثنا جاوید کا شعیب ملک کیلیے پیغام

مجھے آپ پر فخر ہے، ثنا جاوید کا شعیب ملک کیلیے پیغام

ثنا جاوید نے شادی کے بعد بڑی کامیابی ملنے پر شعیب ملک کیلیے پیغام جاری کردیا
مجھے آپ پر فخر ہے، ثنا جاوید کا شعیب ملک کیلیے پیغام

ویب ڈیسک

|

22 Jan 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور چند دن قبل شعیب ملک کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے والی ثنا جاوید نے شوہر کی کرکٹ کے میدان میں کامیابی پر پیغام جاری کردیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے دو روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ پر ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا تو یہ سب کیلیے ہی حیران کن تھا جس کے بعد دنیا بھر میں اس خبر کی گونج ہوئی۔ اسی دوران سابق اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد نے بھی بیٹی کے شعیب ملک سے خلع کی تصدیق کی۔

شعیب ملک کی شادی کی خبر جس روز میڈیا پر آئی وہ بنگلادیش میں لیگ کھیلنے کیلیے موجود تھے اور انہوں نے 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس کامیابی پر اُن کی نئی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر کے نام پیغام جاری کیا اور لکھا کہ ’مجھے آپ پر بہت فخر ہے‘۔

اس شادی کی حمایت اور مخالفت میں کئی لوگ سامنے آئے جن کی اپنی مختلف آرا تھیں، حمایت میں آنے والوں نے ثنا جاوید کو شعیب ملک کے لیے خوش قسمت قرار دیا اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!