ملحد دور میں اسلام کا وسیع مطالعہ کیا، بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا انکشاف

ملحد دور میں اسلام کا وسیع مطالعہ کیا، بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا انکشاف

بھارتی گلوکار کا انتہائی اہم پوڈ کاسٹ، زندگی کے مختلف پہلوؤں اور شیطانی قوتوں سے متاثر ہونے کا بھی انکشاف
ملحد دور میں اسلام کا وسیع مطالعہ کیا، بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

7 Sep 2024

بالی ووڈ کے ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے ملحد دور کے دوران اسلام کے ساتھ اپنے تصادم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلام کا وسیع مطالعہ کیا اور وہ چند سال قبل مذہب میں واپس آئے تھے۔

گلوکار حال ہی میں ایک انٹرویو میں نمودار ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف مراحل کے بارے میں کھل کر گفتگو کی اور بتایا کہ اُن کے اندر تبدیلی کیسے آئی۔ 

سنگھ نے انکشاف کیا کہ الحاد سے مذہب اختیار کرنے کی طرف منتقلی کے دوران، میں نے اسلام سمیت مختلف عقائد کو پڑھا اور ان کا مطالعہ کرتے ہوئے مشاہدہ بھی کیا۔

اپنی زندگی کے ایک ایسے ہی مرحلے کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے 13 سال کی عمر میں سکھ مذہب کو ماننا چھوڑ دیا اور الحاد کو اپنا لیا تھا پھر 2011 میں جب وہ موہالی میں تھے تو وہاں اسلام کا مطالعہ شروع کیا، اُس وقت ہنی سنگھ مشہور گلوکار نہیں تھے تاہم کمپوزر کی حیثت سے کام کرتے تھے۔ 

"میں اسلام سے اس وقت متعارف ہوا جب میں ملحد تھا، اور یہ ایک بہت ہی قابل ذکر کہانی ہے۔ میں نے مسلمان شخصیات اور صوفیاء کے ذریعے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا،‘‘ "میں نے حضرت موسیٰ (ع)، حضرت عیسیٰ (ع)، پیغمبر اسلام (ص) اور قرآن اور اسلام میں ان کے کردار کے بارے میں سیکھا۔

ہنی سنگھ نے مزید کہا "میں نے علما کو سننا اور اُن کے ساتھ بیٹھنا شروع کیا اور یہ میرے لیے بہت زبردست تجربہ تھا، میں اس وقت مقبول نہیں تھا، لیکن لوگ حیران تھے کہ علما اور شخصیات مجھ سے کیوں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان (صوفیاء) سے اسلام کے بارے میں بہت سخت سوالات کرتا تھا، اور انہوں نے ہر چیز کا جواب دیا تھا۔

ہپ ہاپ آرٹسٹ نے اس بارے میں تفصیل میں نہیں بتایا کہ اسلام کے ساتھ ان کے مقابلے نے ان پر کیا اثر ڈالا، لیکن انہوں نے بتایا کہ شہرت حاصل کرنے کے بعد وہ اپنی زندگی میں مزید لاپرواہ ہو گئے، جس کا انہیں اب پچھتاوا ہے۔

ہنی سنگھ نے انکشاف کیا کہ 2012 کے بعد جب شہرت ملنا شروع ہوئی تو میں نے خدا کا شکر بجا لانے کے بجائے شیطانی قوتوں کی تعریف کی اور اُن سے متاثر رہا، جس کی وجہ سے پچتھاوا بھی بہت ہوا۔ ہنی سنگھ نے "شیطانی ہونے" کو "خدا کی بے عزتی اور زندگی میں بری چیزوں کو فروغ دینے" کے طور پر بیان کیا اور اعتراف کیا کہ ایک بار اس راستے پر چل پڑا تھا لیکن اب اسے غلطی کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اب اپنے گانے میں شیطانی لگتے ہیں کیونکہ ماضی میں جب میں بہت بگڑا ہوا تھا تو ایسے گانے تیار کیے جس میں شیطانی قوتوں کی بات کی گئی ہے۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ وہ 2018 میں مذہب کی طرف واپس آیا اور اس نے ایک گہری اندرونی تبدیلی کا تجربہ کیا، لیکن یہ عمل چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا، بشمول ذہنی صحت اور شراب کی لت کے ساتھ جدوجہد، جس پر اس نے بالآخر قابو پالیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!