مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں، حرا مانی

مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں، حرا مانی

میں مانی کی طویل شوٹنگ سے ہمیشہ ناراض رہتی تھی
مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں، حرا مانی

Webdesk

|

25 Jan 2026

لاہور: نامور اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ شوہر مومن ثاقب المعروف مانی میرے کیریئر میں بہت بڑا سہارا ہیں،ہم اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو پروفیشنل رکھتے ہیں، ہم اپنی نجی اور کام کی زندگی کو آپس میں نہیں ملاتے، مجھے یاد ہے کہ مجھے چاند رات شو کیسے ملا۔

نجی ٹی وی سے فون آیا اور مانی کو شو میں لانے کو کہا، اس وقت مزمل کی عمر صرف چار ماہ تھی اور ہم پہلے ہی چاند رات شو کی میزبانی کر رہے تھے۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں مانی کی طویل شوٹنگ سے ہمیشہ ناراض رہتی تھی پھر مانی نے مجھے شوبز میں شامل ہونے کو کہا تاکہ میں سمجھ سکوں کہ یہ کیسا کام ہے جس میں دیر ہوہی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانی میرے کیریئر میں ایک بہت بڑا سہارا رہا ہے، میں نے بھی اس شعبے سے جڑا ہوا محسوس کیا کیونکہ میرے سسر اور میری بھابھی عائشہ پہلے سے ہی انڈسٹری کا حصہ تھیں، مانی میرے سب سے بڑے نقاد ہیں وہ میرے کیریئر اور میرے اسکرپٹ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مانی کو میرا کام پسند ہے، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے تنقید ہو یا لوگوں کو یہ کہنے پر مجبور کیا جائے کہ حرا نے کیا کیا ہے؟

میرے پاس ایک بہت اچھا سپورٹ سسٹم ہے، میرے گھر والوں کا کہنا صرف یہ ہے کہ وہ مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!