مومل شیخ کی ساتھی فنکار کے ساتھ خوشی میں جھومنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
30 Aug 2024
پاکستانی اداکارہ مومل شیخ ساتھی فنکار کے ساتھ تامل گانے ’آسا کوڈا‘ پر ڈانس کی ویڈٰیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور ساتھی فنکار حسن رضوی خوشی سے تامل گانے پر رقص کررہے ہیں۔
ادکارہ نے کیشن میں لکھا کہ "دیسی ہٹ مختلف ہیں۔"
اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے جس میں شوبز شخصیات نے مومل اور حسن کی کیمسٹری اور انداز کی تعریف کی ہے۔
آسٹریلوی نژاد تامل گلوکار کی چند ماہ قبل ریلیز ہونے والا گانا "آسا کوڈا" دنیا بھر میں مقبول ہو چکا اور اس نے ہندوستانی میوزک یوٹیوب چینل پر 10 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کیے ہیں۔
یہ گانا یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے، جس سے اس کی عالمی مقبولیت مستحکم ہو رہی ہے۔
Comments
0 comment