1 hour ago
مومنہ اقبال کی رخصتی کی تاریخ سامنے آگئی
Webdesk
|
7 Jun 2026
کراچی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی رخصتی کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی۔
اداکارہ کی بہن اور قانونی مشیر رمشا اقبال نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سب سے بڑے سوال کا جواب دے دیا ہے۔مومنہ اقبال حالیہ دنوں اپنی شادی اور ایک قانونی تنازع کے باعث مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ان کا حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ نکاح ہوا ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئیں۔ تاہم شادی کی تقریبات کے بعد یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ کیا مومنہ اقبال کی رخصتی بھی ہو چکی ہے یا نہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ کی بہن اور قانونی نمائندہ رمشا اقبال نے اہم وضاحت پیش کی ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں رمشا اقبال نے بتایا کہ اب تک منعقد ہونے والی تمام تقریبات نکاح کی خوشی منانے کے لیے تھیں، جبکہ مومنہ اقبال کی رخصتی ابھی نہیں ہوئی۔
ان کے مطابق رخصتی رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔رمشا اقبال نے اس موقع پر جاری قانونی معاملے پر بھی گفتگو کی۔
ان کے مطابق مقدمہ درج ہونے میں اصل شواہد اور بروقت دستاویزات نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ثاقب چدھڑ کے پاس مومنہ اقبال کی کوئی نجی ویڈیوز موجود نہیں تھیں، بلکہ وہ مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیوز تیار کرکے سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
رمشا اقبال کے مطابق قانونی تنازع اور اس سے جڑے دبا نے مومنہ اقبال کو ذہنی طور پر متاثر کیا تھا، اسی لیے خاندان نے نکاح کے بعد خوشی کا ماحول قائم رکھنے اور اداکارہ کا حوصلہ بڑھانے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔
اداکارہ کی بہن کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات مکمل ہونے کے باوجود مومنہ اقبال کی رخصتی ابھی باقی ہے اور خاندان مناسب وقت پر اس مرحلے کو بھی مکمل کرے گا۔
Comments
0 comment