نامور اداکار جمیل فخری کی 15 ویں برسی

نامور اداکار جمیل فخری کی 15 ویں برسی

اداکار جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔
نامور اداکار جمیل فخری کی 15 ویں برسی

Webdesk

|

8 Jun 2026

لاہور: معروف اداکار جمیل فخری کی 15ویں برسی 9 جون کو منائی جائے گی۔

ورسٹائل اداکار جمیل فخری 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آغاز تھیٹر سے کیا اور پھر وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے ، انکو پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل اندھیرا اجالا نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

ڈرامے میں پولیس انسپکٹر جعفر حسین کے کردار نے انہیں بے حد مقبول کیا، اداکار جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

دلدل،تانے بانے، وارث، بندھن اور ایک محبت سو افسانے میں ان کے کردار سپر ہٹ ٹھہرے، اداکار کو 1981 میں فلم یہ زمانہ اور ہے میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2002 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے بھی حق دار قرار پائے۔

فلم، سٹیج اور ٹی وی کے مایہ ناز فنکار جمیل فخری لازوال اور جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں، وہ9 جون 2011 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!