نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے لگا

نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے لگا

پیٹر گیبریئل کے رئیل ورلڈ ریکارڈز کے ذریعے نصرت فتح علی خان کی نئی البم چین آف لائٹ کو ریلیز کیا گیا۔
نصرت فتح علی خان کی آواز کا جادو ایک بار پھر سر چڑھ کر بولنے لگا

Webdesk

|

20 Sep 2024

لاہور: دنیا کے معروف قوال نصرت فتح علی خان کی آواز تین دہائیوں بعد ایک بار پھر گونج اٹھی، جسے سن کر اہل ذوق جھوم اُٹھے۔

پیٹر گیبریئل کے رئیل ورلڈ ریکارڈز کے ذریعے نصرت فتح علی خان کی نئی البم چین آف لائٹ کو ریلیز کیا گیا۔

یہ البم 1990 میں رئیل ورلڈ اسٹوڈیوز میں ریکارڈ کی گئی تھی اور 41 منٹ پر مشتمل البم چار ٹریکس پر مبنی ہے۔

اس البم میں شامل ٹریکس جیسے یا اللہ یا رحمان اور آج سکھ متراں دی سامعین کو خان صاحب کی لائیو پرفارمنسز کی طاقتور دنیا میں لے جاتے ہیں۔

یا غوث یا میر نے البم میں جوش و خروش پیدا کیا جبکہ خبرم رسید امشب خان صاحب کی آواز کی وسعت اور گہرائی کو سامنے لاتا ہے۔

البم کی ریلیز کے موقع پر پیٹر گیبریئل نے نصرت فتح علی خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سے جو جذبات پیدا ہوتے تھے وہ لاجواب تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!