نیلم منیر کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

نیلم منیر کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد ان کے مداح ان کی شادی کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں
نیلم منیر کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

Webdesk

|

29 Nov 2024

ملک کی معروف اداکارہ نیلم منیر دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، ان کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

لائف اسٹائل بلاگر عرفانستان نے انسٹاگرام پر یہ خبر جاری کی، حالانکہ اداکارہ نے ابھی تک اپنی شادی کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

یہ اطلاع سامنے آنے کے بعد ان کے مداح ان کی شادی کی تصویروں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب نیلم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے کئی ہٹ ڈرامہ سیریز میں اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کو دلوں جو جیتا ہے،انہوں نے قید تنہائی سے ڈیبیو کیا، جبکہ ان کے قابل ذکر کاموں میں خمار، دل موم کا دیا،قیامت، احرامِ جنون اور کہیں دیپ جلے ہیں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!