پاکستان کی باصلاحیت میوزیشن کے انتقال پر بھارتی بھی افسردہ
ویب ڈیسک
|
12 Aug 2024
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی میوزیشن اور گلوکارہ ہانیہ اسلم ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئیں۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 2 (2008) میں زیب اور ہانیہ کی جوڑی سامنے آئی جو نہ صرف میوزک آلات کو پلے کرتی نظر آئی بلکہ انہوں نے بیکنگ (پس منظر گلوکاری یا گلوکار کی سپورٹ) کا رول بھی ادا کیا۔
ہانیہ کی ساتھی زیب بنگش نے انسٹاگرام پر اپنی پارٹنر کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گٹار پلے کرتے ہوئے لی گئی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں نک نیم سے پکارا۔
ہانیہ اسلم اور اس کی کزن زیب بنگش نے 2007 میں میوزک بینڈ 'زیب اور ہانیہ' کی بنیاد رکھی۔ دونوں نے 2008 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 2 میں اپنے گانوں پیمونا، چل دیے اور چپ سے شہرت حاصل کی۔
ان دونوں کی جوڑی بی بی صنم جانم بہت مشہور ہوئی۔ پاکستان میں گلوکارہ کی حیثیت سے پہچان حاصل کرنے کے بعد، گلوکارہ 2014 میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا چلی گئیں تھیں۔ اس نے 2016 میں وہاں سے اپنے سولو کیریئر کا آغاز کیا۔
وطن واپسی کے بعد ہانیہ نے مختلف فلموں میں بطور میوزک کمپوزر خدمات انجام دیں جن میں لالہ بیگم اور دوبارہ پھر سے شامل ہیں۔ اس نے اے آر رحمان اور کئی ہندوستانی فنکاروں کے ساتھ مدراس کیفے اور ہائی وے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔
ہانیہ کے انتقال کی خبر نے میوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ مداحوں اور ساتھیوں نے اس کی غیر معمولی موسیقی کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ہندوستانی گلوکار سوانند کرکیرے نے X پر ایک پوسٹ میں گلوکار کے خوبصورت گانوں کو یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Comments
0 comment