پاکستانی گلوکارہ نے شو کے دوران کامیڈین کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں

پاکستانی گلوکارہ نے شو کے دوران کامیڈین کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں

اداکارہ نے ہنی مون سے متعلق جگت کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے تھپڑ مارا
پاکستانی گلوکارہ نے شو کے دوران کامیڈین کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2024

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ایک ٹی وی شو کے دوران جگت بازی پر کامیڈین کو تھپڑ رسید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی شو میں شازیہ منظور نے شرکت کی جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے کامیڈین شیری ننھا بھی شریک تھے۔

شیری ننھا نے شازیہ منظور کو ہنی مون سے متعلق کچھ بولا تو وہ اپنی سیٹ سے کھڑی ہوئیں اور کامیڈین کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔ اس دوران سیٹ پر موجود لوگ آگے بڑھے اور بیچ بچاؤ کروایا۔

گلوکارہ نے تھپڑ مارنے کی وجہ ’نامناسب طرز تکلم‘ کو قرار دیا اور کہا کہ پچھلی بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا مگر اس بار میں سنجیدہ ہوں، خواتین سے آپ اس طرح کیسے بات کرسکتے ہیں؟۔

شازیہ منظور نے کہا کہ ’تم ایک عورت سے ہنی مون کی بات کیسے کرسکتے ہو؟ تمھیں خواتین سے ایسے بات کرتے ہوئے شرم نہیں آتی؟‘۔ اس پر شو کے میزبان محسن عباس آگے بڑھے اور انہوں نے کامیڈین شیری ننھا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمھیں جو اسکرپٹ ملا کرے بس اُسی پر بات کرو اپنے پاس سے جگتیں کیوں مارتے ہو؟

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!