4 hours ago
پاپ سنگر نازیہ حسن کا 61 واں یوم پیدائش
Webdesk
|
1 Apr 2026
کراچی: معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کا61 واں یوم پیدائش 3اپریل کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداح خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے ۔
صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا ۔
1980ء میں نازیہ حسن صرف 15برس کی عمر میںاس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم '' قربانی '' میں '' آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے '' گایا ۔
نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔ نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر پاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت روشناس کروائی۔
انہوں نے 80کی دہائی میں موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے پاکستانی نوجوان نسل کے ساتھ بیرون ملک بھارت،امریکہ،عرب امارات،لاطینی امریکہ سمیت دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی اسی وجہ سے نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment