پی ٹی وی نے 620 روپے کا چیک دے کر میری توہین کی' راشد محمود

پی ٹی وی نے 620 روپے کا چیک دے کر میری توہین کی' راشد محمود

پی ٹی وی میں برسوں سے ایسا ہی رویہ چلتا آ رہا ہے
پی ٹی وی نے 620 روپے کا چیک دے کر میری توہین کی' راشد محمود

Webdesk

|

16 Nov 2025

لاہور: سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن نے انہیں ان کے مرثیہ پڑھنے کا معاوضہ 620 روپے دے کر ان کی توہین کی۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران نصف دہائی قبل کا واقعہ سنایا کہ کس طرح انہیں پی ٹی وی کی جانب سے انتہائی کم پیسے دئے گئے جبکہ ان سے جونیئر فنکاروں کو کہیں زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے لاہور سینٹر پر مرثیہ پڑھا تھا اور مرثیہ پڑھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں جبکہ انہوں نے جس کا مرثیہ پڑھا تھا ان کا مرثیہ باقیوں سے بہت زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

عام طور پر وہ مرثیہ پڑھنے کے پیسے تک نہیں لیتے اور نہ ہی انہوں نے پی ٹی وی والوں سے رقم کا تقاضہ کیا تھا لیکن خود ہی انہوں نے کافی عرصے بعد چیک بھجوایا تھا۔

انہیں مرثیہ پڑھنے کا معاوضہ 620 روپے چیک کی صورت میں ملا اور چیک کو دیکھ کر انہیں شدید غصہ آیا اور انہوں نے پی ٹی وی انتظامیہ کو فون کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جبکہ بعد ازاں انہوں نے سرکاری ٹیلی وژن پر کام نہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بائیکاٹ کے طور پر لاہور سینٹر پر کام نہیں کرتے لیکن اگر اسلام آباد سینٹر والے انہیں قومی سطح کے کسی پروگرام میں مدعو کرتے ہیں تو وہ ملک کی خاطر وہاں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں 620 روپے کا چیک دے کر ان کی توہین کی گئی جب کہ ان سے جونیئر اور نئے فنکاروں کو ان سے کہیں زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

راشد محمود کے احتجاج کے بعد پی ٹی وی کے اعلی عہدیداروں نے فون کرکے ان سے معذرت کی اور کہا کہ یہ غلطی کی بنیاد پر ہوا ہے جس پر انہوں نے انہیں بتایا کہ یہ غلطی نہیں، سالوں سے وہاں ایسا ہوتا آ رہا ہے۔

راشد محمود نے بتایا کہ پی ٹی وی میں برسوں سے ایسا ہی رویہ چلتا آ رہا ہے، وہاں کے ملازم اپنے کھانچوں کے لیے دوسروں کا حق مارتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!