رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف

رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف

لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اداکار کا علاج جاری ہے۔
رجنی کانت کی بیماری سے متعلق بھارتی میڈیا کا اہم انکشاف

Webdesk

|

2 Oct 2024

چنئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی بیماری سے متعلق ڈاکٹروں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار کو دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو دل اور معدے میں تکلیف کی وجہ سے 30 ستمبر کو چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اداکار کا علاج جاری ہے۔

اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اْنہوں نے بتایا کہ رجنی کانت کے دل (شہ رگ) سے نکلنے والی خون کی نالی میں سوجن تھی جس کا علاج غیر سرجیکل طریقے سے کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سینئر اداکار کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اْنہیں دو دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔

رجنی کانت کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور وہ ماضی میں کورونا وائرس کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!