7 hours ago
روبینہ اشرف کے جاپان میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

Webdesk
|
24 Feb 2025
ٹوکیو : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کارہ روبینہ اشرف ان دنوں بیٹی منہا طارق اور قریبی دوستوں کے ہمراہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
روبینہ اشرف نے اپنے سفر کے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کر کے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔انہوں نے جاپان کے مشہور اور دلکش مقامات کی سیر کی۔
جن میں بانس کا جنگل (Bamboo Forest) اور نارا ڈیئر پارک (Nara Deer Park) شامل ہیں، ان مقامات کی قدرتی خوبصورتی نے ان کے سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔
اداکارہ نے جاپان کے روایتی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا، انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ جاپانی کھانوں سے محظوظ ہونے کے لمحات بھی شیئر کیے، جس پر ان کے فالوورز نے دلچسپ تبصرے کیے۔
روبینہ اشرف کی ٹوکیو سے شیئر کی گئیں تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، صارفین نے ان کی تصاویر پر محبت بھرے تبصرے کیے اور ان کی فٹنس اور اسٹائل کو بھی سراہا۔
روبینہ اشرف نے اپنے لازوال کرداروں سے مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہ پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی ایک ممتاز فنکارہ ہیں، ان کے مشہور ڈراموں میں کسک، پسِ آئینہ، دل زر زر، آنگن، ایک ستم اور، زخم اور دیگر شامل ہیں۔
Comments
0 comment