اروشی روٹیلا کا فلم ڈائریکٹرز سے متعلق اہم انکشاف

اروشی روٹیلا کا فلم ڈائریکٹرز سے متعلق اہم انکشاف

میری حالیہ فلم میں بھی میرے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔
اروشی روٹیلا کا فلم ڈائریکٹرز سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

9 Jan 2025

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ اور سائوتھ فلم انڈسٹری میں ہدایت کار اکثر گہرا میک کر کے میری اصل رنگت کو کم کر دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں30سالہ اروشی روٹیلا نے اپنی آنیوالی فلم میں کئے گئے میک اپ کے حوالے سے بتایا کہ بالی ووڈ اور سائوتھ فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹرز کیلئے ڈارک میک اپ لگانا عام ہے، میری حالیہ فلم میں بھی میرے ساتھ ایسا ہی کیا گیا تھا۔

اروشی روٹیلا نے کہا کہ اس طرح کا میک اپ اکثر کردار کی ضرورت ہوتا ہے، مجھے اس معاملے پر کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیونکہ فلم ہدایت کار کے تصور کے مطابق ہوتی ہے اور ایسا کرنا کردار میں ڈھلنے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!