ریما سے اگر لاہور کی ہیرا منڈی میں ملاقات ہوئی تو بھی معافی مانگیں، مشی خان کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2024
پاکستانی ہدایت کار اور رائٹر ناصر ادیب کو ریما کی پہلی ملاقات ہیرا منڈی میں ہونے سے متعلق بیان بہت مہنگا پڑ گیا۔
ناصر ادیب نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی ایک فلم میں نئے چہرے کی تلاش کیلیے لاہور کی ہیرا منڈی گئے جہاں اُن کی ریما سے ملاقات ہوئی مگر انہوں نے آنکھوں کی وجہ سے انہیں مسترد کردیا تھا تاہم بعد میں وہ لڑکی ریما کے طور پر انڈسٹری میں ابھری۔
اب ناصر ادیب کو اس بیان پر مشی خان، رابعہ انعم سمیت دیگر نے آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں نجی زندگی پر بات کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مشی خان نے کہا کہ ’بہت سے لو سوچ سے عاری ہوتے ہیں،ہمارے معاشرے میں لوگوں کو دوسروں، خاص طور پر اداکاراؤں کے ماضی پر بات کرنے کا بہت شوق ہے پوڈکاسٹ کے نئے ٹرینڈ میں لوگوں کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ کیا بولنا ہے اور کتنا بولنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ناصر ادیب جیسے تجربہ کار شخص سے اس قسم کے بیان کی توقع نہیں رکھتی تھیں۔ ریما ان کی بہت اچھی دوست ہیں، اور ہر ملاقات میں محبت و عزت سے پیش آتی ہیں۔
مشی نے ناصر ادیب سے بیان پر معذرت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی درست بات پر بھی معذرت کریں کیونکہ اس سے ریما کی زندگی بدل سکتی ہے اور ان سے متعلقہ افراد کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب معروف اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے بھی ناصر ادیب کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ ریما خان کا اصل نام صنم علی ہے اور وہ 16 اکتوبر 71 کو لاہور میں پیدا ہوئیں جبکہ فلمی کیریئر کا آغاز 1900 سے بلندی سے کیا۔
Comments
0 comment