سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے ہراساں کیا گیا، ثناء کا انکشاف
Webdesk
|
10 Sep 2024
کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ انہیں مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں اور ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جارہا ہے۔
اداکارہ ثنا نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وہ بہت اذیت میں ہیں اور پریشانی سے دوچار ہیں، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہیں اور نہ حصہ لیناچاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ اداروں کے ذریعیقانونی چارہ جوئی کرنیجارہی ہیں، یہ اوچھے ہتھکنڈے ہیں وہ پیچھینہیں ہٹیں گی اور مقابلہ کریں گی۔
خیال رہے کہ 2022 میں اداکارہ ثنا نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
Comments
0 comment