1 hour ago
صاحبہ کا اپنے بیٹے اور بہو سے متعلق اہم بیان
Webdesk
|
4 Jun 2026
لاہور :شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے بتایا ہے کہ ان کی بہو سے کیا توقعات ہیں۔صاحبہ افضل کا شمار پاکستان کی مقبول فلم اور ٹیلی ویژن اداکاراں میں ہوتا ہے، ان دنوں صاحبہ اور ریمبو کے بڑے بیٹے احسن افضل خان ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
احسن افضل نے ڈرامہ سیریل شرپسند میں اہم کردار نبھایا جسے کافی پذیرائی ملی۔تاہم حال ہی میں صاحبہ نے یوٹیوب شو میں شرکت کی اور اپنی مستقبل کی بہو سے وابستہ توقعات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی انسان مکمل نہیں ہوتا صرف اللہ کی ذات کامل ہے، میں چاہتی ہوں کہ میری بہو بیٹے سے محبت کرے اور نرم دل ہو، اگر وہ میرے بیٹے سے سچی محبت کرے گی تو ہمارے اس دنیا میں نہ رہنے کے بعد وہ اس کا خیال رکھے گی تجب مجھے سکون مل جائے گا۔
صاحبہ نے کہا کہ اگر میرا بیٹا ہم سے زیادہ اس سے محبت کرتا ہے تو میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں اور مجھے اس کا بالکل برا نہیں لگے گا۔
Comments
0 comment