شادی شدہ خواتین کا بھی فہد مصطفی کے عشق میں مبتلا ہونے کا انکشاف
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2024
نجی ٹی پر نشر ہونے والے ڈرامے کبھی میں کبھی تم میں فہد مصطفی کی جاندار اداکاری نے کنوری لڑکیوں کے ساتھ شادی شدہ خواتین کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
اس بات کا انکشاف کیا ہے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اور بتایا کہ فہد مصطفی نے ثابت کردیا کہ وہ حقیقی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے کردار میں جان ڈال دی ہے، اُن کی ڈائیلاگ ڈلیوری، چال چلن، ادائیں ہر چیز شاندار ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فہد مصطفی اپنی اداکاری کی وج ہسے لڑکیوں کے خوابوں کے راجہ بن گئے ہیں جبکہ شادی شدہ خواتین بھی اُن کے عشق میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان بھی اس بات کا تذکرہ کرچکی ہیں کہ اُن کی دوستیں فہد مصطفی کے پیچھے پاگل ہوگئی ہیں۔
Comments
0 comment